پاکستان کی آئی ایم ایف بات چیت 19 اپریل سے شروع ہوگی

IMF

IMF

اسلام آباد(جیوڈیسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا جس میں نئے آئی ایم ایف پروگرام سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ سیکریٹری خزانہ پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کریں گے۔ وفد بات چیت کے لیے18 اپریل کو امریکا روانہ ہوگا۔ دورے میں ورلڈ بینک حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین کے مطابق امریکی انتظامیہ اور معاشی حکام سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔

امریکا سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے واجبات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ دورہ امریکا میں تین دنوں میں 30 سے زائد ملاقاتیں کی جائیں گی۔ امدادی ملکوں اور امدادی اداروں سے پاکستانی معیشت پر بات چیت ہونی ہے۔