پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے عہدیداروں کے اختیارات ختم، آرڈیننس جاری

Medical, Dental

Medical, Dental

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے عہدیداروں کے اختیارات ختم کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا۔ وزارت صحت کی جانب سے پی ایم ڈی سی کے موجودہ عہدیداروں کے خلاف شکایات پر وزیر اعظم کی جانب سے صدر ممنون حسین کو آرڈیننس بھجوایا گیا جس میں کہا گیا ہے ۔

کہ پی ایم ڈی سی کے موجودہ عہدیداروں کے اختیارات ختم کرکے 7 رکنی عبوری کمیٹی بنائی جارہی ہے جو 3 ماہ تک کام کرے گی اور اس کے بعد کونسل کے نئے عہدیداروں کا شفاف انتخابات کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کو مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کونسل غیر معیاری میڈیکل کالجوں کی منظوری دے رہی ہے جس سے شعبے کی تعلیم بری طرح متاثر ہوری ہے اور طلبہ کا معیار تعلیم تنزلی کا شکار ہے۔