پاکستان کے محسن امین، عامر طارق جونیئر سنوکر چیمپئن شپ سے باہر

Pakistan Snooker

Pakistan Snooker

بیجنگ (جیوڈیسک) جونئیر سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محسن امین اور عامر طارق اپنے میچز ہار گئے۔ چین کے شہر بیجنگ میں جاری چیمپئن شپ کے گروپ مقابلوں میں دو پاکستانی کیوئسٹوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

قومی کھلاڑی محسن امین کو چین کے لونینگ نے چار صفر سے ہرایا۔ایک اور میچ میں چین ہی کے زیو یلونگ نے پاکستانی کیوئسٹ عامر طارق کو بھی صفر کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کیا۔