پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 106 میاں محمد افضل حیات ودیگر راہنمائوں نے لالہ موسی شہر کا دورہ کیا

لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 106اور سابق نگراں وزیراعلی میاں محمد افضل حیات اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر راہنمائوں جن میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،چوہدری ساجد یوسف چھنی ،چوہدری سجاد اصغر آف کلیوال سیداں ،حامد سعید جاوید۔

میاں ماجد حیات،میاں اسد ممتاز ،سہیل نواز خان ،مرزا خرم شہزاد ،محمد شہباز نے سینکڑوں تبدیلی رضا کاروں کے ہمراہ لالہ موسی شہر کا دورہ کیا جب کے قافلہ بازار سے گزر ا تو لوگوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پر جوش انداز میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر شہریوں نے میاں محمد افضل حیات اور ان کے ساتھیوں پر جگہ جگہ پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔اس موقع پر میاں محمد افضل حیات نے کہا کہ عوام جس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کو پذیرائی دی ہے۔

اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لالہ موسی کے شہری باشعور ہیں اور 11مئی کو اپنی تبدیلی کی سوچ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بلے پر مہر لگا کر تکبر کے شہنشاہوں اور ان کے پیروکاروں کو شکست دیں گے۔