پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کیا

لالہ موسیٰ : لالہ موسیٰ میں بد ترین لوڈشیڈنگ کی جانے پر پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کیااور لالہ موسیٰ میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ میںسحری، افطاری، نماز کے اوقات خصوصا نماز تراویح کے وقت بجلی بند کر دی جاتی ہے۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اس پر چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ وہ آج ہی واپڈا حکام کو بلا کر لالہ موسیٰ میں جو بھی زیاتی کی جا رہی ہے۔

اس کا ازالہ کریں گے انہوں نے یقین یقین دہانی کرائی کے نمازوں کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔جس پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے چوہدری جعفر اقبال کو لالہ موسیٰ کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ شہر کی بہتری کیلئے جو بھی اقدام اٹھائیں گے ہم انکے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔