پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے علاقہ لُنڈی پٹی کے طوفانی دورے

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-60راجہ یاسر سرفراز ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-20علی ناصر بھٹی اور امیدوار PP-21ُٰپیر شوکت حسین کرولی نے علاقہ لنڈی پٹی اور یونین کونسل جنڈ خا نزادہ میں طوفانی دورے کر کے اپنی کامیابی کو یقینی بنا لیا۔

1 – امیدواروں کے ساتھ چوہدری ایاز امیر کے دست راز، چوہدری اظہر چکرال اور ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔2 موضع پنج ڈھیرہ : پاکستان تحریک انصاف کے راہنماعلی ناصر خان بھٹی ،راجہ عثمان سرفراز،چوہدری اظہر چکرال،ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ ،شعیب بٹ ایڈووکیٹ ،راجہ غلام حسین اور دیگر کے ساتھ موضع پنج ڈھیرہ کے معززین دیہہ کے ساتھ کارنر میٹنگ کی اور موضع پنج ڈھیرہ کی بڑی برادریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پنج ڈھیرہ سے چوہدری ایاز امیر گروپ کے چوہدری محمد خان ، صوبیدار (ر) چوہدری غلام صفدر اور ان کے گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کا وعدہ کیااور یونین کونسل کی سطح پر ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

-3 موضع کال: موضع کال میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے ایک بہت بڑی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین نے شرکت کی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںچوہدری علی ناصر خان بھٹی اورراجہ عثمان سرفراز نے خطاب کیا۔-4

موضع بھہڑ: موضع بھہڑ میں صوبیدار مظفرحسین نے اپنی برادری کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔