پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اہلیان منوال کی قیادت میں راجہ یاسرہمایوں سرفرازاور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا

چکوال : پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اہلیان منوال کی قیادت میں راجہ یاسرہمایوں سرفرازاور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کی حمایت کا مکمل اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری خالق ، چوہدری مظفر خان،سید شبیر حُسین شاہ،سید جعفر حُسین شاہ،سید فخر حُسین شاہ،چوہدری امتیاز،چوہدری یعقوب خان،چوہدری فاروق، چوہدری انور خان۔

حاجی مُجیب حُسین، چوہدری الطاف،ماسٹر محمد اشفاق، چوہدری عابد علی، سید عون عباس کاظمی،چوہدری منظور حُسین ،صوبیدار محمد نوازمُرہال،حاجی فضل الٰہی مُرہال اور مُرہال کھوکھر برادری،چوہدری طاہر اقبال،چوہدری دوریز تھنیل فتوحی،چوہدری جہان خان تھنیل فتوحی،شیخ اقبال تھنیل فتوحی،غلام مصطفٰی تھنیل فتوحی،شیر خان تھنیل فتوحی، چا چا دلاور تھنیل فتوحی۔

حاجی اختر تھنیل فتوحی،حاجی تھنیل فتوحی، لالہ میلی رئول بالا،غلام عباس مُرہال،حاجی غلام حُسین مُرہال،سلیم جوآمیرموجود تھے جنہوں نے اپنے خاندان اور دوست احباب کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے امید واروںکی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے مکمل کامیب کروانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق حکمرانوں کے کرتوت آپکے سامنے ہیں۔

سابق ایم پی اے نے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو ٹریننگ کے لیے عوام پر مسلط کر دیااور اس کے بیٹے نے ماسوائے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر موچھوں کو تائو دینے کے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیااور انہوں نے اپنے ٹیکس کے پیسے سے بننے والی گلیوں اور سڑکوں پر خود نمائی کے بورڈلگوائے۔ ہم شرافت کی سیاست کا علم لے کر آئے ہیں اور تحریک انصاف پاکستان میں انصاف کا منشور لے کر آئی ہے۔

پورے ملک میں انصاف کا بول بالا کروائیں گے تو آپ عوام سے درخواست ہے کہ تحریک انصاف کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے کہا کہ حاضرین محفل کا تہہ دل سے مشکور وممنون ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا چوہدری ایاز امیر صاحب کو کہ جنہوں نے خاموشی پر تحریک انصاف کی حمایت کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ ایاز امیر وہ شخص ہے۔

جس نے چکوال کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور اب پاکستان تحریک انصاف کی نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد میں کھل کر حصہ لیا اور میری آپ حضرات سے گذارش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور امیدواروں کے کردار کی جانچ پڑتال کر کے ووٹ کریں انشاء اللہ فتح انصاف کی ہوگی۔