پاکستان کی نئے ٹیکس لگانے سے معذرت، بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) قرض کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ختم ہو گئے، پاکستان نے نئے ٹیکس لگانے سے معذرت تو کی لیکن ساتھ ہی ساتھ بجلی مہنگی کرنے کا وعدہ بھی کر لیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے جس میں مختلف ملکی حکام اور اداروں نے عالمی مالیاتی ادارے کو معیشت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان 5 ارب ڈالر تک کا نیا قرض لینا چاہتا ہے۔

جس کیلئے آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس عائد کرنے اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے جیسی سخت شرائط رکھی تھیں۔پاکستانی حکام نے عوام پر اضافی ٹیکس عائد کرنے سے معذرت کرلی لیکن آئندہ 3 سال کے دوران بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد پاکستان باقاعدہ طور پر آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے درخواست کرے گا۔ آج شام وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے نمائندے جیفری فرینک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔