پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

Drone Attacks

Drone Attacks

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر امریکا سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں ڈرون حملوں سے ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں۔

دفتر خارجہ نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی خودمختاری متاثر ہو رہی ہے۔ یہ حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور ان کا استعمال دہشتگردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہو رہا۔