پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا؛ امریکا

Operation

Operation

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے ایک امریکی دفاعی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پنٹاگون پاکستانی فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شروع کیے جانے والے آپریشن کے فیصلے سے آگاہ نہیں تھا۔

پنٹاگون کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حالیہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہیں اور پاکستانی فوج اور حکومت ان خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کے خلاف کاروائی کررہے ہیں۔