پاکستان اوپن گالف کا تیسرا دن ،منیر احمد کا برتری کے ساتھ آغاز

Open Golf Tournament

Open Golf Tournament

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان اوپن گالف ٹورنامنٹ کے تیسرے دن پاکستان نمبر ٹو گالفر منیر احمد نے برتری کے ساتھ آغاز کیا ہے پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کے تیسرے دن برتری حاصل کرنے والے گالفر کی فلائٹ روانہ ہوگئی ہے۔

جس میں محمد منیر پہلے نمبر موجود ہیں ،مطلوب احمد دوسرے ،اور وحید بلوچ تیسرے نمبر پر ہیں،سینئر کیٹیگریز میں شامل 27 پلئیرز بھی کھیل کا آغاز کردیا ہے ،ٹورنامنٹ ہول ان ون کا کارنامہ ابھی تک کسی نے انجام نہیں دیا ،ہول ان ون کے لئے کار کا انعام رکھا گیا ہے۔