پاکستان اپنی ہی لگائی آگ میںسلگ رہا ہے درست فیصلے نہ کیئے تو تاریخ معاف نہیںکرے گی اپنی ہی لگائی آگ میںسلگ رہا ہے درست فیصلے نہ کیئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی

راجن پور( حنیف بلوچ سے)پاکستان اپنی ہی لگائی آگ میں سلگ رہا ہے درست فیصلے نہ کیئے تو تاریخ معاف نہیںکرے گی ملک میں قتل وغارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ،سندھ،کراچی،خیبر پختو نخواہ،اور کوئیٹہ میں لگی آگ نے ملک کی بنیادیںہلادی ہیں، بد قسمتی سے مرنے اور مارنے والے دونوں کلمہ گو ہیںاسلام کا نام لے کر جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اب بھی اگر علماء کرام ملک بچانے کے لئیے قائدانہ کردار ادا نہیں کریں گے تو پاکستان کو بچاپانا مشکل ہوگابیرونی طاقتیں پاکستان کو توڑنے کے درپے ہیں۔

وہ اپنے مشن میں بآسانی کامیاب ہوجائیں گے اگر ایسا ہوگیا تو پھر نہ ملے گی ہماری داستان داستانوں میں۔۔۔ان خیالات کا اظہار ہیلپ لائن میڈیا سینٹر کے چئیرمین اے ڈی عامر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں شروع سے ھی پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کبھی نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے انہوں نے اپنی شیطانی چالوں سے ہمیں اپنے ھی لوگوں کے ساتھ لڑا رکھا ہے ماضی میں ہماری افواج کبھی بھی شمال مغربی سرحدوں پر حفاظت کے لئے نہیں گئی بلکہ وہاں پر ہمارے پختون بھائی ہی بارڈر پر پہرے دیتے رہے ہیں۔

پچیس سو کلومیٹر کی طویل سرحد ہماری بلکل محفوظ ہوا کرتی تھی اور ہماری افواج کی توجہ صرف اور صرف انڈیا کی طرف حفاظتی حسار بنا کر رہتی مگر اب ہمارے حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کے چاروں اطراف خطرہ منڈلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف توامن کی آشا کاڈھنڈورا پیٹ کر ہندوستان کو پاکستان کا فیورٹ ملک قرار دلوانے کی صہیونی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں جب کہ دوسری جانب کشمیر میںنہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

پاکستانی چوکیوں پر انڈیا فائیرنگ کر کے ہماری افواج کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ایسے موقع پر ہندوستان کو فیورٹ قرار دینااپنے ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگاہمارے حکمرانوںکو چاہیئے کہ وہ غیرت کا مظاہرہ کریں اور امریکہ کی غلامی چھوڑ کر پوری
قوم کو قرآ ن و سنت کے سائے تلے متحد کریں کیونکہ اس کے سوا ہماری نجات ممکن نہیں اور نہ ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔اس کے لئے علماء کرام فرقہ پرستی کوچھوڑ کر بھائی چارے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار نبھائیں۔