پاکستان امن اور ترقی کی جانب بڑی تیزی سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے: آرمی چیف

General Qamar Javaid Bajwa

General Qamar Javaid Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں گامزن ہے، پائیدار امن اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں قومی سلامتی کی صورتحال، بھارت، افغانستان اور ایران سمیت علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے مشکل مگر انتہائی ضروری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور ترقی کی مثبت سمت میں بڑھ رہا ہے، پاکستان پائیدار امن اور خوشحالی کی مثبت سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے مشکل مگر انتہائی ضروری حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔