پاکستان میں امن قائم ہوئے بغیر ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ، شفقت محمود

لاہور : عوامی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہوئے بغیر ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔عوامی مسلم لیگ کا پہلے دن سے موقف واضح ہے کہ طاقت کی بجائے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالا جائے ۔گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے تمام جمہوری قوتیں طالبان سے مذاکرات کے عمل کو مثبت قرار دے رہی ہیں۔

انہوں نے عوامی مسلم لیگ کی طرف سے بلوچستان میں زلزلے سے متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔