پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کے انتشار پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئنیٹر پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان) سجاد علی شاکر نے گذشتہ روز تقریب کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنہ سیاست ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

الزام خان مودی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں حکومت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔اپوزیشن کی کوئی جماعت عمران خان کاساتھ دینے کیلئے تیا رنہیں ہے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے مسائل سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر حل کریں ۔ عمران خان ملک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے کی بجائے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ میاں نواز شریف مضبوطی سے بھارت جیسے دشمن کا مقابلہ کر سکیں اور ملک کو درپیش اندورنی مسائل کو حل کرسکیں۔

عوام نے ان کو ووٹ دھرنوں اور احتجاج کیلئے نہیں دئیے ۔پی ٹی آئی کے چیئر مین ہوش کے ناخن لیں اپنے سیاسی مسائل سڑکوں پر حل کرنے کی بجائے منتخب جمہوری اداروں میں بیٹھ کر حل کریں ۔ سجاد علی شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اس کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی ہمت اور جذبہ کی بدولت تمام مشکلات کے باوجود آج پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے راستہ پر گامزن ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مضبوط پاکستان بہترین انداز میں کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کررہا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر سی پیک کا ذکر کیا اورکہاکہ کہ یہ عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار مواقع عوام کو میسر آئیں گے۔

بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے جس سے دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

سجادعلی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480