پاکستان پیپلز پارٹی کے اشفا ق ا حمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیوفوف بنا کر کامیاب قرار دینے والوں نے لوڈ شیڈنگ دعوی کئے تھے

تلہ گنگ : پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری (پی وی او) اشفاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیوفوف بنا کر اور دھاندلی کر کے اپنے آپ کو کامیاب قرار دینے والوں نے لوڈ شیڈنگ پر سیاست کر تے ہوئے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوی کئے تھے مگر اب جو بدترین لوڈ شیڈ نگ جاری ہے۔

اس کا حال عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں خود لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کروانے والوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے مگر مقدمات درج نہیں کئے جا سکے مگر جب مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں فیصل آباد میں لوڈ شیڈ نگ کے خلاف سچے مظاہر ے ہوئے۔

لوڈ شیڈنگ کے ستائے غر یب عوام کے گھروں میں دھائوے مارتے ہوئے تشدد کیا گیا اور مقدمات درج ہوئے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اشفاق احمد کا مز ید کہنا تھا کہ اب مسلم لیگ ( ن) کا اصل؛ چہر ہ عوام کے سامنے آئے گا کہ عوام دشمن پالیسیاں اور غریب عوام پر کئے ظلم و ستم میں کس حد تک اضافہ ہو گا۔