پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو ہچکچاہٹ نہیں تھی، ویسٹ انڈین ہیڈ کوچ

Phil Simmons

Phil Simmons

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

کراچی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے بھی پاکستان آیا ہوں،ہمیشہ یہاں آکر انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔

فل سمنز نے مزید کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز دلچسپ ہوں گے۔

ویسٹ انڈین کوچ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ اچھی ہے جبکہ شاہین آفریدی نےشاندار پرفامنس دی ہے لیکن ہم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا۔