پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 اور پی پی 112 کے ٹکٹوں کے فیصلے آج متوقع

لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے106اور پی پی112کے ٹکٹوں کے فیصلے آج متوقع یاد رہے کہ پارٹی قائدین نے حلقہ این اے106اور پی پی 112کے امیدوار کو ماڈل ٹائون میں انٹرویو کیلئے طلب کیا تھا،حلقہ این اے106سے سید نور الحسن شاہ اور چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ امیدوارہیں۔

حلقہ پی پی112سے سیف الرحمن بھٹی،چوہدری لیاقت علی بھدر،چوہدری عبدالسعید کندوانہ امیدوار ہیں،یاد رہے کہ سادات خاندان کی طرف سے حلقہ پی پی112سے سیدمدد علی شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی دیوی کس پر مہربان ہوتی ہے اور قائدین کس کے سر پر سہرا باندھتے ہیں۔