پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی محب وطن جماعت ہے

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی محب وطن جماعت ہے، جس نے ہمشیہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے اقدمات اٹھائے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو نے پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 92 کے صدر حاجی شبیر علی انصاری کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما میاں عمر بشیر نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سینئر مسلم لیگی رہنما غلام دستگیر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور گوجرانوالہ میں پارٹی کو مسلم لیگ کا قلعہ بنا دیں گے۔ اس موقع پر ولید اکرم بھنڈر، عامر یعقوب وڑائچ، خواجہ ایوب الیاس، رانا محمد اقبال، میر محمد فیصل، خواجہ ناصر، محمد اقبال ملک ودیگر موجود تھے۔