پاکستان کا ہر سیاستدان صرف اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتا ہے۔ محمد جاوید

مصطفی آباد/للیانی: پاکستان کا ہر سیاستدان صرف اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرتا ہے۔ سیاستدانوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سوچنا چاہئے۔

الطاف حسین صرف کراچی پر سیاست کرتا ہے اور کراچی کو اپنے جاگیر سمجھتا ہے، بھٹو سندھ کی بات کرتے تھے، زرداری پاکستان کے صدر تھے لیکن اب صرف سندھ کی بات کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین غریب اتحاد کونسل ملک محمد جاوید کھارا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے پاکستان پر مصلت جنگ نے پاکستان کو سوائے معیشت کی تباہی کے کچھ نہیں دیا۔ جس طرح سے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے وہ تمام مسلمان حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

تمام مسلمان حکمرانوں کو مسلمانوں کو مصلت جنگ سے چھٹکارے کیلئے تفرقہ بازی سے بالا تر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ٹی وی چینلز پر کارٹون دیکھنے والے سیاستدانوں کی پاکستان میں بھر مار ہے، ایسے نا اہل سیاستدانوں کو اسمبلی میں نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہئے۔ پاکستان قوم ملک و قوم کی تقدیر کو سنوارنے کیلئے محب الوطن قیادت کو منتخب کریں گے تو پھر ہی پاکستان اور عالم اسلام کے حالات بدل سکیں گے۔