پاکستان خوشحالی کا ایک نیا دور لیکر طلوع ہو رہا ہے، بائو اصغر

Bao Asghar

Bao Asghar

لاہور: پاکستان خوشحالی کا ایک نیا دور لیکر طلوع ہو رہا ہے جس سے مخالف قومیں خوفزہ ہیں ،زندہ قومیںآزادی کا جشن شان شوکت کے ساتھ مناتی رہے گی ان خیلات کا اظہار فلم ، سٹیج پروڈیوسروکالم نگار بائو اصغر علی نے یو این پی سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہراںدن ہے یہ خوبصورت و سنہرادن کا سورج 14 اگست 1947 ء کو طلوع ہواجس کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

بائو اصغر علی نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارے آبائو اجداد نے بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس لیے ہمیں اپنے وطن عزیز کیلئے ہمیشہ دعا گو رہنا چاہیے اللہ پاک ہمارے پیارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھے اور نظر بد سے بچائے اور ہم 14اگست آزادی کا دن ہمیشہ شان شوکت کے ساتھ مناتے رہے،دل دل پاکستان جان جان پاکستان ،۔