پاکستانی عوام بھی بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، فاروق عبداللہ

Farooq Abdullah

Farooq Abdullah

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں توانائی کے وزیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مضبوط اور بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی ہے۔ ضلع پونچھ میں نیشنل کانفرنس پارٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ امید کرتے ہیں، پاکستان کے نئے جمہوری وزیراعظم نواز شریف بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے کر تمام مسائل پر بات کریں گے۔