پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

Hamid Ansari

Hamid Ansari

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان نے سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جاسوس نہال انصاری کو مردان جیل سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈر پہنچایا گیا جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حامد نہال انصاری کابل کے راستے 2012 میں غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا جسے سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق حامد نہال انصاری کو بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی اور وہ مردان جیل میں قید کاٹ رہا تھا جہاں اس کی 3 سال کی سزا 16 دسمبر کو مکمل ہوئی۔