پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) نے اپنے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔

کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ ان ڈرون حملوں سے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا امریکا سے احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں جس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔