پاکستان میں حالیہ عام انتخابات بڑی حد تک منصفانہ ہوئے: امریکی تجزیہ کار

U.S. Analyst

U.S. Analyst

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق چند مقامات پر دھاندلی کی شکایات کے باوجود پاکستان میں حالیہ عام انتخابات بڑی حد تک منصفانہ ہوئے، نئی حکومت کو ملنے والے واضح مینڈیٹ سے مسائل کا بہتر حل نکالنے میں مدد ملے گی.واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک میں ایک سیمینار کے دوران پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ ماہر جنوبی ایشیا اینڈریو وائلڈر کا کہنا تھا کہ خطرات کے باوجود پاکستانی عوام نے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا۔

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی اہلکار صفیہ غوری انتخابات کے دوران پاکستان میں مبصر کے طور پر موجود تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز نے اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لئے نواز شریف پر اعتماد کیا۔ تجزیہ کار عارف رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف توقعات پر پورے نہ اترے تو آئندہ انتخابات میں عمران خان زیادہ بھرپور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

لاہور سے وڈیو لنک کے ذریعے خیالات کا اظہار کرنے والے معید یوسف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک کی خارجہ پالیسی میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش خوش آئند ہے۔