پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے کا معاملہ، شیریں مزاری برطانوی حکومت پر پھٹ پڑیں

 Shirin Mazari

Shirin Mazari

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری برطانوی حکومت پر پھٹ پڑیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون ملکوں کی فہرست میں ڈالنا پاکستان اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بری طرح متاثر بھارت کو چھوڑ دیا گیا، برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ شرمناک ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی سائنسدانوں نے بھی کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔