پاکستان کو شدت پسندی کیخلاف دیا جانے والا فنڈ بند

Fund

Fund

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد امریکہ نے اگلے مالی سال کے لیے پاکستان کا شدت پسندوں کے خلاف دیا جانے والا فنڈ بند کر دیا۔ رواں مالی سال کے دوران امریکی امداد میں بھی کمی ہوگی۔ مالی سال دو ہزار تیرہ میں شدت پسندوں کے خلاف فنڈ کے لئے 80 کروڑ ڈالر رکھے گئے تھے۔ دنیا نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق امریکا پاکستان کو دیگر مدوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مالی سال دو ہزار تیرہ میں ایک ارب اسی کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ سے دو ہزار چودہ میں ایک ارب تیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔ اوورسیز اکانٹ پر جاری آپریشنز کے لئے پاکستان کو ساڑھے تین کروڑ ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم پاکستان کے جوہری اثاثوں کے تحفظ اور افغانستان میں امن کے قیام میں مدد کے لئے دی جائی گی۔ عالمی سیکیورٹی کے تحفظ پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہے۔