پاکستان اورجنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہو گا

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان

Pak Africa

Pak Africa

کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ڈربن میں بارش کے سبب چوکوں اور چھکوں کی بھرمار دیکھنے کو نہ مل سکی لیکن سینچورین میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ میزبان ٹیم نے اس گرانڈ پر دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی میں فتح کی دیوی ہوم ٹیم پر مہربان رہی۔

جنوبی افریقہ نے دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اس گرانڈ پر پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔ پروٹیز کا اس گرانڈ پر بہترین اسکور دو سو اکتالیس رنز ہے جو اس نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

میچ میں لوٹس باسمین نے چورانوے رنز کی اننگز کھیلی تھی جو اس میدان میں مختصر دورانیئے کے فارمیٹ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی تھی لیکن بدقسمتی سے بارش نے کھیل کا مزہ کرکرہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹوئنٹی نہ ہونے سے سیریز کا دارومدار دوسرے میچ پر آگیا ہے کوشش کریں گے کہ میزبان ٹیم کو ہراکر سیریز اپنے نام کرسکیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان فف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی اہمیت کا کھلاڑیوں کو بخوبی علم ہے،جو جیتے گا سیریز کا حقدار ہوگا۔ میچ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔ پاکستان کو قابو کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا۔