پاکستان اور جنوبی کوریا میں دو طرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

South Korea,Pakistan

South Korea,Pakistan

جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر شوکت علی مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز رہا.

پاکستان نے 2012 میں جنوبی کوریا کو 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی برآمدات کیں. وہ جنوبی کوریا میں آم کی برآمدات کے فروغ کے لئے ٹیسٹ آف پاکستانی مینگو کے عنوان سے سیئول میں منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے. فیسٹیول میں بڑی تعداد میں جنوبی کورین درآمد کنندگان سفارتی نمائندوں کورین سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اینڈ پاکستان ہارٹیکلچر ایکسپورٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی اور وزارت تجارت کے اشتراک سے پاکستانی سفارتخانہ نے فیسٹیول کا اہتمام کیا تھا. جس کے مہمان خصوصی کورین درآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شینن تائے پونگ نے اپنے خطاب میں مقامی منڈیوں میں پاکستانی آموں کی دستیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا. اس موقع پر آموں کی مختلف اقسام سے تیار کردہ ڈشیں اور مختلف اقسام کے آم پیش کئے گئے۔