پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں، غلام مرتضی جتوئی

Ghulam Murtaza Jatoi

Ghulam Murtaza Jatoi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے کہا ہے کہ بحران کی شکار پاکستان اسٹیل ملز کو 3 ارب روپے دے دیئے گئے ہیں اور اس کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری 2005 سے فہرست میں شامل ہے اور کوئی نئی تجویز نہیں، پاکستان اسٹیل کے 25 فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان اسٹیل کو بیل آوٹ پیکیج کے تحت 3 ارب روپے دے دیئے گئے ہیں اور اس کے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کردی ہیں۔