پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ملا جلا رجحان

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 242 کی سطح پربند ہوا۔

کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 617پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 18کروڑ شیئرز کے سودے 7.48ارب روپے میں طے ہوئے۔

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3ارب روپے کم ہوکر 5919ارب روپے ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 189پوائنٹس کے اضافے سے 31 ہزار 222 کی سطح پربند ہوا تھا۔