پاکستان طالبان سے مذاکرات کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کو تیار ہے

Respect Chaudhry

Respect Chaudhry

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمانکا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کو بڑھانے کے لئے پاکستان، افغان حکام اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے پاکستانی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی قیادت نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پلیٹ فارم کیلئے تفصیلات سفارتی رابطوں میں طے کی جا سکتی ہیں۔