پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

Tea

Tea

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سالانہ 2 لاکھ ٹن سے زائد چائے درآمد کر کے دنیا بھر میں چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والا ملک روس اور مصر دوسرا بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ اقتصادی اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ٹن چائے کی درآمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ضیاع ہورہا ہے۔

بلکہ چائے کے استعمال سے صحت پر بھی منفی اٖثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائے کی درآمدات میں کمی کے لیے ملک میں چائے کی پیداوار کی فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کے بچت کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان چائے کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے دنیا کے 21 ملکوں سے چائے درآمد کرتا ہے، جن میں کینیا، انڈونیشیا، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سرفہرست ہیں۔