پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پہلے سیاسی رہنما ہیں جو عربی پر دسترس رکھتے ہیں

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پہلے سیاسی رہنما ہیں جو عربی پر دسترس رکھتے ہیں جو آج کل عرب میڈیا پرسنز کے ساتھ رابطہ کر کے پی ٹی آئی کا ویزن شیئر کر رہے ہیں وہ سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں گزشتہ روز معروف عرب صحافی خالد المعینا اور سمیرہ عزیز کے ساتھ ان کے دفاتر میں میں ملاقات کی اور حکومتی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔اتوار کے روز مقامی ریسٹورینٹ میں ان کی جانب سے عرب صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جا رہا ہے۔

مقامی پی ٹی آئی کے متحرک پاکستانی اس سلسلے میں ان کی معاونت کر رہے ہیں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کرا رہے ہیں انہوں نے خادم حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کی انقلابی اقدامات کو سراہا انجینئر چودھری چار سال بعد سعودی عرب آئے ہیں وہ کئی عشروں تک یہاں مقیم رہے ہیں مختلف کمہنیوں میں دورہ کر کے انہوں نے پاکستانی مین پاور کی کھپت کی کوشش کر رہے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے پاکستانی صحافیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔اپنے قیام کے دوران وہ پاکستانی قونصل جنرل پریس اتاشی سے بھی ملاقات کریں گے۔