پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی پار ٹی ہے۔ وسیم عباس قادری

مصطفی آباد/للیانی: پاکستان تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی پار ٹی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں انشاء اللہ بھر پور طور پر نمایاں حیثیت حاصل کر کے حکو مت کر ے گی۔

مو جودہ دور حکومت کے دس ماہ انتہا ئی ما یو س کن گزرے غریب ،غریب تر اور امیر ،امیر ترہوتا چلا جا رہا ہے مہنگائی ،بد امنی چو ری ڈکیتی، معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ الیکشن کا حال آپ کے سامنے ہے جیسے کراچی ،لا ہور ،کو ئٹہ اور دوسرے بڑے شہروں میں ایک سازش کے ساتھ پی ٹی آئی کو ہرایا گیا جس کے ثبوت آہستہ آہستہ باہر آرہے ہیں۔

انشا ء اللہ آئندہ انتخابات میں ہم دھاندلی اور سازش کر نے والوں کو باہر پھینک دیں گے ۔ چند دن قبل ہی عوام نے لو ڈ شیڈنگ سے تنگ آکر عا بد شیر علی کا غائبانہ نما زِ جنازہ بھی پڑھایا، چھ مر تبہ وزیر اعلی اور تین مرتبہ مر کزی حکو مت کر نے والی جماعت عوام کے لئے کچھ بھی نہ کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ن لیگ نے زرداری کے ساتھ مل کر ملک کو لوٹنے اور دو سری جما عتوں کو آگے نہ آنے کی حکمت عملی تیا ر کر نی شرو ع کر دی ن لیگ نے تو غیر جما عتی الیکشن کرا نے کی پو ری کو شش کی مگر پی ٹی آئی نے ایسا نہ ہو نے دیا اور کو رٹ نے تا ریخی فیصلہ دیا اور جما عتی بنیا دوں پر الیکشن کا حکم دیا۔