پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ انجمن طلباء اسلام

Shaheer Haider

Shaheer Haider

اسلام آباد : بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں پر حملہ کر کہ امن کا تماشہ بنا رہا ہے۔ اسکے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں بھی بھارت ملوث ہے اور مختلف تنظیموں کی کردار کشی بھی کر رہا ہے۔ بھارت اپنے اوچھے ہتکنڈے کو کنٹرول کرے ورنہ کئی خالصتان بنیں گے بھارت میں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالوی نے بھارتی آرمی کی طرف سے پاکستانی سرحدوں پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تاریخ اس بات ی گواہ ہے کے مسلمان امن پسند ہیں اگر اِن کی غیرت کو للکارا گیا تو یہ جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔۔۔ انہوں نے مزید کہاانجمن طلباء اسلام کا ہر نوجوان پاکستان آرمی کا دست وبازو ہے اور ہر مشکل گھڑی میں پاک آرمی کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

Media cell ATI Pakistan (Islamabad)
0308-5680457
www.atipak.org
www.facebook.com/ShaheerSialviPak