بلوچستان میں آج سے 12 روزہ خسرہ مہم کا آغاز ہو رہا ہے

Measles

Measles

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان بھر میں آج سے 12 روزہ خسرہ مہم شروع، مہم کے تحت 33 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

صوبے میں خسرے کا مرض وبائی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں 12 روزہ خسرے مہم شروع کیا گیا۔

خسرہ مہم میں 94 موبائل ٹیمیں،2140 آئوٹ ریچ جبکہ 493 فکسڈ سائیٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس خصوصی مہم کے لیے وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے 137 ملین روپے مختص کئے گئے تھے۔

جبکہ ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی تعینات گزشتہ سال خسرہ جیسے وبائی مرض سے 25 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔