پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر مسلسل ناکام

Top Betting

Top Betting

پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈررواں سال مسلسل ناکام ہورہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ابتدائی میچ میں اوپننگ جوڑی نے روایت نہیں توڑی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں سال اب تک پندرہ ایک روزہ میچز کھیلے ہیں۔ بھارت کے خلاف تین جنوری کو کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لئے ایک سو اکتالیس رنز کی شراکت قائم کی جو اس سال کی بہترین پرفارمنس ہے۔اس کے بعد سے اوپننگ جوڑی مسلسل ناکام ہورہی ہے۔

بھارت کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ پہلی وکٹ کے لئے کوئی اہم شراکت نہیں بن سکی۔ اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ جیسی کمزورٹیموں کے خلاف بھی اوپننگ پئیر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھی ابتدائی کھلاڑیوں نے بے حد مایوس کیا۔ اوراب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی روایت نہیں بدلی۔ ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئی۔ ناصر جمشید، احمد شہزاد اور محمد حفیظ ایک بارپھروکٹ ہی دیکھتے رہ گئے۔