پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، چوتھا ون ڈے آج ہو گا

Pakistan - West Indies

Pakistan – West Indies

سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں،دونوں ٹیموں نے، ہار، جیت سمیت تمام ذائقے چکھ لیے ہیں،آج ہو گا چوتھا ون ڈے کھیلا جائے گا، دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ میچ میں دونوں ٹیمیں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

5 میچوں کی پاک ویسٹ انڈیز سیریز اس وقت تک 1-1 سے برابر ہے۔ آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے کیلیے شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فتح کیلیے دعا گو ہیں۔ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کھیلے گئے تینوں میچوں میں اب تک فارم حاصل نہیں کر سکی ہے۔