گرانی اس قدر ہو گی کہ جینا بھی گرا

Pakistan

Pakistan

تحریر: الیاس محمد حسین

پاکستان میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے اتنے مسائل پیدا کردئیے ہیں کوئی کام بھی ڈھب سے نہیں ہورہا ملک میں ایک طرف عیش وعشرت اور دوسری طرف بھوک، افلاس اور خودکشیاں ہیں پاکستان میں 10 فی صد کی رفتار سے غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے 65 فیصدعوام غربت کی لکیرسے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں رو زمرہ استعمال کی اشیاء آسمان سے باتیں کررہی ہیںاس میں اضافہ در اضافہ سے عام آدمی کی دسترس سے باہرہیں یہ تو وہی بات ہوئی کہ گرانی اس قدرہوگی کہ جینا بھی گراں ہوگا

بدقسمتی سے مراعات،آسائشیں اور ترقیاںکرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کے حصے میں آرہی ہیںغریب کا کوئی پرسان حال نہیں ان کی حالت ابترسے ابترہوتی چلی جارہی ہے ان حالات میں عام آدمی کو بھی اپنی ترقی کیلئے دن رات ایک کردینا چاہیے سب سے ضروری یہ ہے کہ اپنے بچوں کو بلا تخصیص جنس تعلیم دلانا اپنے اوپر اس طرح فرض کرلیا جائے جیسے ہم بھوک کے وقت خوراک کھاتے ہیں تعلیم یافتہ ہوئے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں یہ بات بھی ہر کسی کو جان لینی چاہیے کہ حالات سے گھبرا نے والے کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے کامیابیوں کیلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا

اپنے پائوں پر کھڑے ہوکر ہم کامیابیوں کی منازل طے کر سکتے ہیں بھیک میں ملی ہوئی امداد یا قرض سے کسی قوم نے آج تک ترقی نہیں کی ۔تیز رفتار ترقی کیلئے ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا ۔یہ بات سچ ہے کہ عوام کی غالب اکثریت کو توقع تھی اگر میاں نواز شریف وزیر اعظم بن گئے تو ملک کی معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری، بجلی، آٹا، سبزیاں اور پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوںمیں اتنا اضافہ کر دیا ہے

Mohammad Ali Jinnah

Mohammad Ali Jinnah

عام استعمال کی چیزیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں۔ ہمارے عظیم لیڈر محمد علی جناح نے 24 اپریل 1943ء کو دہلی میں آل انڈیامسلم لیگ کی صدارتی تقریر میں فرمایا تھا پاکستان میں عوام کی حکومت ہوگی۔انہوں نے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا اب یہ سسٹم نہیں چلے گا ، پاکستان میںظلم ہر شکل میں ختم کروں گا ۔ہم آج اسلام کا درس بھلا چکے ہیں لالچ اور خود غرضی نے معاشرہ کو تباہ کرکے رکھ دیاہے جس کی وجہ سے امیر ،،،امیرترین ہوتے جارہے ہیں

شہر گائوں جہاں بھی چلے جائو غربت ہی غربت نظر آتی ہے لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں ان حالات میںقائد اعظم کی سوچ اور افکار کی روشنی میں ایک منصفانہ نظام کا قیام ہے اس سے سماجی نا ہمواریوں کا خاتمہ،18 کروڑ عوام کوہر شعبہ زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوںگے اعلیٰ تعلی، علاج معالجہ کی سہولیات، انصاف، روزگار میسرآ سکے گا پاکستان کی ترقی کیلئے ایک تجویز یہ ہے کہ جب تک پاکستان کے تمام قرضے ادا نہیں کردئیے جاتے وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی کی تنخواہ، ہر قسم کی مراعات ،پروٹوکول اور الائونسز بند کر دئیے جائیں یہ رقم ایک مربوط سسٹم کے تحت ہر یونین کونسل کی سطح پر خفیہ سروے کرکے ان لوگوں میں بانٹ دی جائے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں

لیکن ان کے پاس وسائل نہیں، خفیہ سروے کیلئے بلدیاتی کونسلروں، کریانہ فروشوں اور سبزی بیچنے والوں سے بھی مدد لی جا سکتی ہے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے تمام تر وسائل پر قابض اشرافیہ کو یہ تجویز پسند نہیں آئے گی اور وہ دل و جان سے ایسی ہر تجویز کی مخالفت کریں گے کیونکہ وزیروں، مشیروں اور ارکان اسمبلی کا تعلق خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو ان کے مفادات ایک ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بیوروکریسی کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جانا ناگزیر ہے کیونکہ اس طبقہ کی تمام آشائسیں پاکستان کے دم سے ہے۔

پاکستان میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے اتنے مسائل پیدا کردئیے ہیں کوئی کام بھی ڈھب سے نہیں ہورہا ملک میں ایک طرف عیش وعشرت اور دوسری طرف بھوک ، افلاس اور خودکشیاں ہیں حکمرانوں کو اپنی ادائوںپر غور کرنا ہو گا ملک میں تبدیلی کی لہر تیزی سے آرہی ہے ارباب ِ اختیارکے رویے نہ بدلے تو ماحول اور حالات بدل جائیں گے۔

Ilyas Mohammad Hussain

Ilyas Mohammad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین