پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور پانچواں ون ڈے مشکوک قرار

Pakistan - West Indies

Pakistan – West Indies

لندن (جیوڈیسک) ایک برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی حالیہ سیریز کے تیسرے اور پانچویں ون ڈے میں سٹے بازی کی اطلاعات ملی ہیں۔ برطانوی ذرائع کا دعوی ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ تیسرے اور پانچویں ون ڈے کی تحقیقات کرے گا۔

اخبار کا دعوی ہے کہ تیسرے اور پانچویں ون ڈے میں سلو رن ریٹ تحقیقات کا مرکزی نقطہ ہوگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق تیسرے ون ڈے میں آخری اوور میں پاکستان کی جانب سے رن آوٹ کا چانس ضائع کرنے کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کے سست آغاز کی بھی تحقیقات ہوں گی۔