پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپیشل بچوں کا عالمی دن منایا گیا

گلیانہ (نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپیشل بچوں کا عالمی دن منایا گیا، جس میں سپیشل بچوں کی نشو و نما اور ان میں تعلیمی شعور کی آگاہی تھی۔اس احوالے سے گالیانہ کے نواحی موضع باہر وال میں سپیشل بچوں کے ٹرسٹ میں خصوصی پروگرام آرگنائز کیا گیا۔جس میں ملک کی نامور شخصیت اور دانشور ہارون الرشید نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ وہ بچے جن کا سکھانا مشکل ہے جن کی تربیت کے لئے بلند حوصلہ اور مستقل مذاجی کی ضرورت ہے۔

سپیشل بچوں کی پرفارمس دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے مستقل مذاجی کی ضرورت ہے ۔زندگی میں کوئی ایسا چیلنگ نہیں جس سے نمٹنا مشکل ہو۔جو لوگ عوام کے کاموں میں مصروف ہیں اللہ تعالی ان کے کاموں میں مصروف ہیں۔ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ۔جن کی وجہ سے اللہ تعالی نے اپنے خصوصی کرم سے نوازا ہے۔

سپیشل بچوں کے والدین خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالی نے دنیا میں کامیابی کی نوید سنائی ہے ۔المدثر سپشیل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سید مدثر حسین شاہ نے کہا کہ سپشل بچوں کے اس ادارے کو آپ کے بھر پور تعاون کی اشد ضرورت ہے۔تمام مسلمان اپنے مال میں سے ان سپیشل بچوں کے بے لوث خدمات سرف کریں۔اس رنگا رنگ تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔جنھیں عوام الناس نے بے حد سراہا۔

HAROON RASHID IN AL MUDSSAR TRUST KHARIAN

HAROON RASHID IN AL MUDSSAR TRUST KHARIAN