پاکستانی امریکن خاتون نیوجرسی اسمبلی کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار نامزد

Shama Haider

Shama Haider

نیوجرسی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی خاتون شمع حیدر کو ڈیموکریٹ پارٹی نے نیوجرسی اسمبلی کی امیدوار نامزد کر دیا۔

شمع حیدر ریاست نیو جرسی میں دو بار سٹی کونسل ممبر بھی رہ چکی ہیں۔

انٹرویو میں شمع حیدر نے کہا کہ موقع ملا تو وہ امیگرینٹ کمیونٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا جا چکا ہے۔