پاکستانی دینی مدارس نے مسلم دنیا میں خود کو منوایا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پاکستانی دینی مدارس نے مسلم دنیا میں خود کو منوایا ہے، مدارس باہم رابطوں کو مضبوط بنانے کیلئے مطالعتی دوروں کو فروغ دیں ، تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہی آگے بڑھا جاسکتاہے، مدارس کی اسناد کو حیثیت ، اور طلبہ کی نوکریوں کے حوالے سے حکومت واضح اعلان کرے ۔

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں امدادیہ فیصل آباد سے مطالعتی دورے پرآئے دورہ حدیث کے طلبہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مدارس باہم رابطوکو مضبوط بنانے کیلئے مطالعتی دوروں کو فروغ دیں ، طلبہ کرام دینی علوم کے ساتھ عصری علوم پر بھی توجہ دیں اور اسی طرح مدارس کے طلبہ کو عصری اداروں کے بھی دورے کرنے چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی تعلیمی ادارے اور نظام نے اتنی ترقی نہیں کی جتنے مدارس کررہے ہیں،آج مدارس میں عصری تعلیم کی طرف رجحانات بھی بڑھ رہے ہیں ،ہردور میں حکومتیں مدارس کو تنقید کا نشانہ بناکر عصری تعلیمی اداروں کو سپورٹ کرتی رہی،اس کے باوجود بھی آج ہمارے بچے عصری تعلیم حصول کیلئے بیرون ممالک کو ترجیح دیتے ہیں ، جبکہ پاکستانی دینی مدارس کو پوری دنیا کے مسلمان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دینی تعلیم کیلئے دنیا بھر سے طلبہ پاکستان آنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ڈکٹیٹر نے صرف مدارس کے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی عائد کی جو تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ پاکستان میں دینی تعلیم کے حصول کی خواہش رکھتے ہیں لیکن آنہیں سکتے، انہوںنے کہاکہ مدارس ملک کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں جس طرح دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ سلوک کیا جاتاہے اسی طرح کا سلوک مدارس کے ساتھ بھی کرنا چاہیے ، عمران حکومت سے توقعات ہیں مدارس کی اسناد کو حثیت دینے کے ساتھ فضلاء کیلئے سرکاری نوکریاں بھی مہیا کریں گے۔