پاک جنوبی افریقا آخری ون ڈے کے تمام ٹکٹ فروخت

South Africa

South Africa

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اتوار کو بینونی میں ہونے والے آخری ایک روزہ میچ میں شائقین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، پانچویں اور آخری ون ڈے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کرکٹ ساوتھ افریقا کا کہنا ہے کہ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اور میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اتوار کو ہائی اسکورننگ میچ کی توقع کی جارہی ہے۔سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستا ن نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بہترین پلاننگ کے ساتھ کھیلی۔ اگر قومی ٹیم اس حکمت عملی کے ساتھ ہی کھیلی تو یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔