پاکستانی طالبہ انعم صفدر اقوام متحدہ کی سفیر برائے تعلیم مقرر

Safdar Anam

Safdar Anam

فیصل آباد (جیوڈیسک) زرعی یونیورسٹی کی ایک اور طالبہ انعم صفدر کو اقوام متحدہ کی طرف سے تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایک اور طالبہ انعم صفدر کو اقوام متحدہ کی طرف سے تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں گلوبل یوتھ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔

ایم ایس سی (آنرز) کی طالبہ انعم صفدر کی تقرری عالمی سطح پر شرح تعلیم بڑھانے کے لئے کی گئی ہے۔ انعم صفدر یونیورسٹی میں سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام ڈی بیٹنگ کلب کی صدر بھی ہیں۔

اس سے پہلے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہی طالبہ رابعہ فریدی کوحال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 69 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر یوتھ کرج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔