ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی مایوس

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شاہد آفریدی کو مایوس کردیا انہوں نے تیسرے میچ میں وہاب ریاض کو کھلانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، 196 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 20 اوور میں 195 رنز اسکور کیے اور انگلش ٹیم کو 196 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

قومی ٹیم کی اس ہار پر سابق کپتان شاہد آفریدی خاصے مایوس ہوئے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی شکست پربہت دکھ ہوا، اسکور اچھا ہونے کے باوجود بولنگ سائیڈ ہدف بچانے میں ناکام رہی، وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی میچزکا تجربہ ہے، انہیں تیسرے میچ میں ضرور کھلانا چاہیے۔