فلسطینیوں کی خود مختار ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)رام اللہ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کی خود مختار ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ امریکا غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے کیونکہ اس سے امن کی کوششیں تباہ ہوسکتی ہیں جس سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے حماس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنے کا منصوبہ ترک کرکے فلسطینی ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ دریں اثنا محمودعبا س نے کہا ہے کہ فلسطینی زمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیرکے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب حماس نے امریکی صدر کے خطاب کو مسترد کردیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے صدر محمود عباس پر اسرائیل کے ساتھ یکطرفہ مذاکرات کرنے پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔