پنامہ حکام: شمالی کورین کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا

Panama

Panama

پنامہ حکام نے شمالی کورین کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ جہاز کے کنٹینرمیں موجود میزائل خفیہ طور پر شمالی کوریا لے جایا جارہا تھا۔ کیوبا سے آنے والے جہاز کو گزشتہ ہفتے پنامہ کی حدود میں روکا گیا تھا۔ جس کی تلاشی کرنے پر جہاز کی تہہ میں چھپایا گیا میزائل برآمد ہوا جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جہاز میں موجود عملے کو گرفتار کرلیا گیا۔ عملے کو تفشیش کے لیے فورٹ شیرمین نامی امریکی چھانی لے جایا جائے گا۔کارروائی کے دوران جہاز کے کپتان نے اپنا گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر ایٹمی پروگرام کے باعث کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں جبکہ ہتھیار برآمد کرنے پر پابندی ہے۔