پارلیمنٹ کے سامنے جواب دہ ہیں، اندھیر نگری نہ مچائی جائے: نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کوئی غلط بات نہیں کی، اجلاس کی ویڈیو جاری کی جائے ایوانوں کو تماشا نہ بنایا جائے۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران چودھری نثار نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں کوئی غلط بات نہیں کی وہ پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں اور احتساب کے لئے تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کی ویڈیو جاری کرنے کی تجویز دے دی۔ سینیٹ اجلاس میں پیش کئے گئے اعداد و شمار پر چودھری نثار نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جائزہ لے کر بتائے کہ اعداد وشمار درست ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا ایک آدمی کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوانوں کو تماشا نہ بنایا جائے۔